پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس کل طلب، نواز شریف وڈیو لنک سے شریک ہونگے

اسلام آباد: امیر جمیعت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں دس نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اپوزیزن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔اجلاس کل ہفتہ کے روز سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔

پی ڈی ایم کے کل ہونے والے اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی شرکت کریں گے۔ محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیر پاؤ ، شاہد خاقان عباسی اور مولانا اویس نورانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دس نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے مشترکہ اجلاس سے ای وی ایم، ای ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت اٹھارہ بل پاس کروائے جائیں گے۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More