پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دورہ روس سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دورے سے پاکستان سمیت خطے پر اثر پڑے گا ۔روس اور پاکستان کے درمیان معاہدوں سے معاشی بہتری آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کاکہناہےکہ جان بوجھ کر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔بدقسمتی سے اسلامی معاشرے کی عکاسی مغربی ممالک میں ملتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس کے شرکاء نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More