سالانہ 1755 ملین روپے کا الاؤنس جیل ملازمین کو دیا جائے گا، فیاض چوہان

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جیل ملازمین کے پے اسٹرکچر میں تبدیلی بزدار حکومت کا عظیم الشان کارنامہ ہے۔ستر سال میں پہلی دفعہ جیل ملازمین کے پے اسٹرکچر پر توجہ دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جیل ملازمین سے کیا وعدہ وفا کردیا ہے۔ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس یکم نومبر سے نافذ ہو گیا ہے۔الاؤنس سے گریڈ ایک سے اکیس تک کے تیرہ ہزار سے زائد افسران اور ملازمین اس سے مستفید ہونگے۔سالانہ تقریباً 1755 ملین روپے اس الاؤنس کی مد میں افسران اور ملازمین کو دیئے جائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پے اسٹرکچر میں بہتری اور خصوصی الاؤنس جیل افسران اور ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔بزدار حکومت نے اس الاؤنس کی منظوری سے جیل افسران اور ملازمین کے دل جیت لیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More