سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 100 روپے کا اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافی جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں100 روپے کا اضافہ ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ 43ہزار300روپے پر پہنچ گیا10گرام سونے کی قیمت 85 روپے کے اضافے سے1لاکھ 22ہزار856روپے ہوگئی ۔

جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 6ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1846 ڈالر پرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More