کمالیہ: نواحی بستی میں بد بخت انسان نے 80 سالہ بیوہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تھانہ صدر پولیس نے معمر خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیئے ۔
کمالیہ کے نواحی علاقے بستی کھوکھراں میں80 سالہ ضعیف العمر بیوہ خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے کمالیہ میں ضعیف العمر خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا ۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر تے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔