ہندوستان کو ممکنہ تباہی کا سامنا ہے، امرتیا سین

نوبل انعام یافتہ اور معروف ماہر اقتصادیات امرتیا سین نے کہا ہے کہ آج ہندوستان جس سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے وہ قوم کا ممکنہ زوال ہے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق کولکتہ کے سالٹ لیک علاقے میں امرتیا ریسرچ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر امرتیا سین نے کہا کہ لوگوں کو اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ کیا میں کسی چیز سے ڈرتا ہوں، تو میں ‘ہاں’ کہوں گا۔ اب ڈرنے کی کوئی وجہ ہے، کیونکہ ملک کی موجودہ صورتحال خوف کا باعث بن گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More