کراچی: عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری، سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ معطل کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل کردیا۔ اس سے قبل درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کی۔