عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی:عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کےلئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا،عامر لیاقت کی قبر کشائی تئیس جون کو صبح ساڑھےنو بجے کی جائے گی۔

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے،میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی 6 رکنی میڈیکل ٹیم میں شامل ہیں،عامر لیاقت کی قبر کشائی 23جون کو ساڑھے9بجے کی جائے گی۔

عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے خلاف عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ عدالت پہنچ گئی ہیں،عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More