چوہدری شجاعت حسین سے امیر مقام کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور: سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صدر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ن کے خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے ملاقات کرکے ان کی صحت دریافت کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میری صحت روزبروز بہتر ہو رہی ہے۔تمام دوست احباب اور پارٹی کارکنان کا دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے سینئر سیاستدان ہیں جنہوں نےہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے۔تمام سیاسی جماعتیں اور ملک کی نامور شخصیات ان کا احترام کرتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More