وزیراعظم شہبازشریف سے امیرمقام کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے مشیر انجینئر امیر مقام اور رکن قومی اسمبلی شزا فاطمہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے مشیرانجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شزہ فاطمہ خواجہ کی ملاقات ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More