عامر لیاقت کو درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائےگا

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داکٹر عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائےگا۔عامر لیاقت حسین کی تدفین مزار کے احاطے میں واقع لیاقت کمپاؤنڈ میں ہوگی۔مزار کے احاطے میں موجود جگہ عامر لیاقت نے 2007 میں مختص کروائی تھی۔

ملک کے مشہور و معروف اینکر ، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائےگا۔ مزار کے احاطے میں موجود جگہ عامر لیاقت نے 2007 میں مختص کرائی تھی جس کے لیے انہوں نے باقاعدہ معاوضہ ادا کیا تھا

مزار کے احاطے میں جگہ حاصل کرنے کے بعد عامر لیاقت نے اسے لیاقت کمپاؤنڈ کا نام دیا تھا۔عامر لیاقت کی جانب سے مزار کے احاطے میں حاصل جگہ میں 5 قبروں کی گنجائش تھی۔ لیاقت کمپاؤنڈ میں 4 قبریں تعمیر کی جاچکی ہیں جن میں ایک عامر لیاقت کے والد شیخ لیاقت، والدہ محمودہ سلطانہ اور پہلی اہلیہ کے والد مدفن ہیں۔

لیاقت کمپاؤنڈ میں چوتھی قبر مشہور و معروف نعت خواں خورشید احمد کی ہے۔ لیاقت کمپاؤنڈ میں اس وقت ایک قبر کی گنجائش باقی ہے جہاں عامر لیاقت سپرد خاک کئے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More