لوٹ گھسوٹ میں پیپلز پارٹی کا کوئی ثانی نہیں، عامر خان

کراچی: سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا ہے کہ جھوٹی اور جعلی اکثریت کی بنیاد پر پیپلز پارٹی بل پاس کرواتی ہے۔ یہ جعلی اور جھوٹی اکثریت کی بنیاد پر مظالم کرتے ہیں۔پانی اب سر سے اوپر جا چکا ہے۔پیپلز پارٹی کے مظالم کے خلاف سب یک زبان ہو کر مشترکہ احتجاج کریں گے۔

خرم شیر زمان کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز کا دوہ کیا، میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور لوٹ گھسوٹ میں پیپلز پارٹی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔یہ سندھ کو موہنجوداڑو بنا چکے ہیں۔ایم کیو ایم اس شہر کے ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے پاس جا رہی ہے۔اسمبلیوں کا گھیراو اور شدید احتجاج کریں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم پاکستان کو اسٹیک ہولڈر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،خرم شیر زمان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی ہے۔ ہمارے مشترکہ میئر وسیم اختر کو اختیارات کے بغیر بلدیاتی نظام چلانا پڑا۔ پیپلز پارٹی کا مقصد پیسا بنانا اور لوٹ مار کرنا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی جاوید حنیف، شکیل احمد، زاہد منصوری و رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا،پی ٹی آئی وفد میں اراکین اسمبلی فہیم خان، جمال صدیقی، شہزاد قریشی، سدرہ عمران، ڈاکٹر سنجے، پی ٹی آئی رہنماء عدنان اسماعیل شامل تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More