سائبر حملوں میں بھارتی، روسی اور ایرانی ہیکرز شامل ہیں، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی

کراچی: وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ ملکی اداروں کوسائبر سیکورٹی پرتوجہ دینی کی ضرورت ہے۔زیادہ تر سائبر حملوں میں بھارتی، روسی اور ایرانی ہیکرز شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک بینکوں کو ریگولیٹ کرتا ہے ، سائبر سیکورٹی کے حوالے سے منظم پالیسی تیار کرے۔

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کہتے ہیں کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرنے والے بینکس اور ایف بی آر سمیت بڑے اداروں میں سائبر حملوں سے تحفظ کے لئے نہ تو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا اور نہ ہی ادارے اس حساس معاملے پرخرچہ کرنے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیرآئی ٹی نے سندھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائدکیا کہ پیپلز پارٹی نے تعصب کی بنیادپر کراچی کو آج تک اوون نہیں کیا۔اسی سبب کراچی کے ٹرانسپورٹ، پانی سمیت دیگر مسائل ابھی تک حل نہیں ہوسکے۔

امین الحق کا کہنا تھا جامعہ کراچی میں آئی ایس پی آر کے تعاون سے گیمنگ اینڈ اینیمیشن کا ایکسینس سینٹربنانے جارہے ہیں۔31 ارب روپے کی رقم سے کراچی میں ملک کاسب سے بڑا اور جدید آئی ٹی پارک تیار کررہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More