پشاور: مسلم لیگ ن کے جلسے سے امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے22کروڑعوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن امیرمقام کا کہنا تھا کہ مہنگائی سےعوام کابراحال ہوگیا ہے، دوسروں کوچور،ڈاکوکہنےکےعلاوہ عمران خان کاکوئی کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کےجھوٹےاحتساب کاسامناکیا ہے۔ پاکستان اورعالمی عدالتوں نےہمیں کرپشن سےپاک قراردیا ہے۔
امیرمقام نے کہا جس دن سےعمران خان اوران کاٹولہ آیااس دن سےعوام نےکوئی اچھی خبرنہیں سنی۔