امریکہ اور سعودی عرب میں سفیروں کی تبدیلی متوقع

اسلام آباد: وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سمیت امریکہ اور سعودی عرب میں سفیروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا امکان ہے۔دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو تبدیل کرکے چین میں پاکستانی سفیر معین الحق کو نئے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ۔امریکہ میں بھی پاکستان کے سفیر کی تبدیلی متوقع ہے ۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کیریئر ڈپلومیٹ کی تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ریاض میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کو وطن واپس بلائے جانے کا امکان ہے ۔ سینئر سفارتکار امیر خرم راٹھور کی سعودی عرب میں بطور سفیرتقرری کا امکان ہے ۔

سعودی عرب کیلئے نئے متوقع سفیر خرم راٹھور وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران وہاں موجود تھے۔امیر خرم راٹھور کینیڈا میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔خرم راٹھور نے چند ہفتے قبل ہی کینیڈا میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔خرم راٹھور کے کل پاکستان پہنچنے کا امکان ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More