بھارت سے مہنگائی کا موازنہ کرنے والے تنخواہیں بھی انکی کرنسی میں دیں، شازیہ مری

کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک ،معیشت اور تعلیمی نظام کی شکل بگاڑ دی ہے۔امریکی مہنگائی سے پاکستانی مہنگائی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے ۔عمران خان ہمیں بھارتی کرنسی میں تنخواہیں دیں پھر موازنہ کریں۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے قوم کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک میں تباہی آچکی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کی مثالیں دینے والے تنخواہیں بھی ان کی کرنسی میں دیں تو گزارا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف کا ایجنٹ بٹھایا گیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ جب بجلی کی قیمت بڑھتی تھی تو عمران خان کہتا تھا کہ حکمران چور ہےاس حساب سے عمران خان چور ہے۔بیرون ملک میں مقیم لوگ بھی پاکستان کی مہنگائی کو دیکھ کر کان پکڑ لیتے ہیں۔صحت کارڈ کے نام پر عوام سے مذاق کیا جارہا ہے۔صحت کارڈ دینے کے بجائے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More