آصف زرداری کے عشائیے میں وزیراعظم سمیت اتحادیوں کی شرکت

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اتحادی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری کے عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان ، چوہدری شجاعت حسین ، ڈاکٹر خالد مقبول ، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی ، اسلم بھوتانی ، آغا حسن بلوچ ، ایمل ولی خان،مولانا غفور حیدری ، اسرار ترین ، ملک احمد خان ، ایاز صادق ، مریم اورنگزیب، رانا ثناء شریک ہوئے۔

عشائیے میں یوسف رضا گیلانی ، شیری رحمان، نوید قمر، چوہدری سالک حسین ، فیصل سبزواری ، خورشید شاہ ، قمر زمان کائرہ ، چوہدری منظور سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی تاہم پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آئسولیشن کی وجہ سے عشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔

عشایئے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر قومی حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ سیاسی رہنماؤں نے ملک کو مل کر تمام قسم کے بحرانوں سے نکالنے کا عزم بھی دہرایا۔

عشایئے میں بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورے بھی دیئے۔تمام رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More