اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جارہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے۔ اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں پر بات کریں۔

انہو ں نے ہدایات دیں کہ فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔وزیر اعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے۔مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More