علیم خان جہانگیر ترین گروپ میں شامل

لاہور: وفاق میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہلچل کے بعد پنجاب میں بزدار ہٹاؤ مہم بھی زور پکڑ گئی۔ وفاق میں اپوزیشن عمران کے خلاف جبکہ پنجاب میں ناراض دھڑے سردار عثمان بزدار کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے دو بڑے ناراض دھڑے ایک نکتے پر اکٹھے ہوگئے۔ بزدار سرکار کی قسمت کا فیصلہ آئندہ بہتر گھنٹوں میں متوقع ہیں۔ کیا پارٹی کے اندر کوئی بغاوت ہوئی ہے۔

وفاق میں اپوزیشن عمران کے خلاف پنجاب میں ناراض دھڑے بزدار کے خلاف اکٹھے ہو گئے۔ جہانگیرترین اور علیم خان ایک پیج پر آ گئے۔

پنجاب میں ہم خیال گروپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق۔ زرائع کے مطابق علیم خان گروپ کا کہنا تھا کہ وفاق سے نہیں پنجاب سے شکایات ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو ساڑھے تین سال میں پہلی بار سنجیدہ چیلنج کا سامنا پڑ رہا ہے۔ زرائع کے مطابق بزدار سرکار کی قسمت کا فیصلہ آئندہ 72 گھنٹوں میں متوقع ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More