مظفرگڑھ : پولیس نے رنگ پور میں 3 سالہ بچی سے مبينہ زيادتی کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں گزشتہ روز گھر کے باہر کھیلتی ہوئی 3 سالہ بچی عا ئشہ نامی بچی کو ہمسائے بلال نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ پولیس حکام نے بلال کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بچی کا میڈيكل کروانے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی ۔