کراچی میں 2مبینہ پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں دو الگ الگ مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 3 ملزماں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک زخمی سمیت دوڈاکوؤں کوگرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان شہری سےلوٹ مارکےبعد فرارہورہےتھے کہ پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔ گرفتار ملزمان میں وارث اور افضال شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More