شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4لاکھ روپے برآمد

کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ ہلاک ہونے والے ملزم سے 4 لاکھ روپے بر آمد کر لیے گئے جبکہ ملزم کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل لفٹر اور دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں زیب اللہ،بشیر اور عمران شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More