اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کے فنانس ترمیمی بل کی بھرپور مخالفت کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ شہباز شریف نے تمام لیگی رہنماؤں کو موجودہ سیشن تک اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کردی۔
مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فنانس ترمیمی بل کی بھرپور مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ شہباز شریف کی تمام لیگی رہنماؤں کو موجودہ سیشن تک اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ لیگی صدر کا کہنا ہے کہ بل پاس ہوتا ہے یا نہیں یہ اللہ کو پتا ہے تاہم ہم منی بجٹ کے خلاف بھرپور مخالفت کریں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ممبران پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ منی بجٹ میں عوام پر ظلم کو اجاگر کریں گے۔