قدرت نے عمران اور اسکے حامیوں کو کل بے نقاب کردیا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مدینہ منوّرہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بےادبی سے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے۔عمران خان اور اسکے ساتھیوں کے چہرے سے قدرت نے نقاب اتار دیا ۔

‏مدینہ منورہ کے واقعے پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حرمِ پاک میں پی ٹی آئی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بے ادبی سے عاشق رسولﷺتڑپ کر رہ گئے۔ غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی مگر حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہوگا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا اس سے انکے چہرے سے قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا ہے۔نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔ وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‏مسجدِ نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں،دنیا کی پاک ترین جگہ پر،پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کے بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More