سول ایوی ایشن کلب میں شادی کی تمام تقریبات منسوخ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن کلب میں شادی کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد سے سی اے اے کلب میں شادی کی تقریبات نہیں ہوں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اےکلب میں طے شدہ تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کو دس دنوں میں رقوم واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ مارکیٹ مالکان کو بھی ان کے سکیورٹی ڈپازٹ واپس کر دیے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More