یونیورسٹیز میں تمام وائس چانسلرز میرٹ پرلگائے، چوہدری سرور

فیصل آباد : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تاریخ میں محلات،بڑے عہدوں اور دولت رکھنے والے نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں۔ جذبہ اور محنت ہو تو دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے پہلے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑ ھانے کے مواقعے فراہم کر نے کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سو فیصددعویٰ سے کہتاہوں کہ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے 20سے زائد وائس چانسلرزکسی سفارش کے بغیر میں نے سو فیصد میرٹ پرلگائے ہیں ۔ ہمارا مشن یونیورسٹیز میں ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے ۔جہاں بھی کوئی غیر قانونی کام ہوگا وہاں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تقریب میں چیئر مین اینٹی نارکوٹکس پنجاب حاجی رمضان پرویز،کمشنر زاہد حسین،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق،کنٹرولر امتحانات پروفیسر رضوانہ تنویر رندھاوا،رجسٹرار یونیورسٹی آصف علی،بانی وائس چانسلر ڈاکٹر ذکر حسین،وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

گورنر پنجاب و یونیورسٹی چانسلر چوہدری محمدسرور نے مختلف شعبہ جات میں فارغ الحتصل ہونیوالی طالبات میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر میڈلز بھی تقسیم کئے اور ان کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More