مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مری میں تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مری میں برفباری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ آرمی ریلیف کیمپوں میں 371 افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور سول اداروں سمیت سب نے مل کر ریسکیو کا کام کیا۔ سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی اور رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقلی مکمل ہوئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ مری میں نوے فیصد سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے جبکہ کلڈانہ باڑیاں روڈ پرستتر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں،روڈ کھولنے کا کام جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More