تازہ ترین
پی ایس ایکس حملہ ناکام، تمام دہشت گرد ہلاک، ترجمان رینجرز

پی ایس ایکس حملہ ناکام، تمام دہشت گرد ہلاک، ترجمان رینجرز

کراچی:(29 جون 2020) پاکستان رینجرز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر ہونے والے حملے کو ناکام بناتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کرنے والے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیاہے، عمارت میں اس وقت کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ اسٹاک ایکس چینج کے ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی عمارت پر کیا گیا تھا، جسے ناکام بنادیا گیا ہے، جائے حادثے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موجود ہیں ، آپریشن مکمل ہونے کے بعد سینئر پولیس آفیسر میڈیا کو واقعے سے متعلق آگاہ کرینگے۔

Comments are closed.

Scroll To Top