ملک کے تمام مکاتب فکر ومذاہب کے اسکالرز کا سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت

لاہور: ملک کے تمام مکاتب فکر ومذاہب کے قائدین نے سانحہ پشاور کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیاں قرار دیا ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،تمام مکاتب فکر کے علماء، چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل اور سردار بشن سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں خودکش دھماکہ سوچی سمجھی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔دشمن عناصر ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں جسے باہمی اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔

انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان،سلامتی کے اداروں اور پولیس کے شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پشاور مسجد میں حملہ کسی ایک مکتب فکر کی مسجد پر نہیں بلکہ پاکستان اور اہل پاکستان پر حملہ ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More