مری کے تمام راستے کھول دیئے گئے،آئی ایس پی آر

مری : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مری کے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلڈنہ باڑیاں روڈ کلیئر کردیاگیا ہے ، جبکہ چھوٹی رابطہ سڑکیں بھی کلیئر کرائی جارہی ہیں، پاک آرمی کےجوان سیاحوں کواسلام آباد منتقل کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب مری اورگلیات میں برفانی طوفان میں پھنسےسیاحوں کو نکالنے کے لیےپاک فضائیہ کی بھرپورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو آپریشنز کے دوران پاک فضائیہ کےاہلکاروں نےآزمائش کی اس گھڑی میں سو سےزائدمتاثرین بشمول خواتین اور بچوں کو پی اے ایف بیسزکالاباغ اور لوئر ٹوپہ پرمنتقل کیا ہے۔

پاک فضائیہ کےافسران اورایئرمین کی ریسکیوٹیمیں ہمہ وقت متاثرہ خاندانوں کورہائش، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More