آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی او آئی سی کے نمائندہ خصوصی سے ملاقات

اسلام آباد: آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کیا۔

حریت کانفرنس کے وفد نے نمائندہ او آئی سی کو آگاہ کیا کہ 5 اگست دوہزار انیس کوآرٹیکل 370کو ختم کرنےکا بی جے پی حکومت کا اقدام نہ صرف عالمی روایات اور قانون کےخلاف ہےبلکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی حکومت علاقے میں ہندوں کو لاکرمسلم اکثریت کو نشانہ بنارہی ہے ۔ انھیں رہائشی کا سٹیٹس دیاجائےگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More