سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند

کراچی: سندھ بھرکے تمام سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند کرنے دیئے گئے ۔ تمام سی این جی اسٹیشنزجمعہ 6مئی صبح آٹھ بجے سے پیر9 مئی صبح آٹھ بجے تک 72گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھرکے تمام سی این جی اسٹیشنز 3روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔سی این جی اسٹیشنزپیرکی صبح 8 بجے تک72گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل انڈسٹری اورکیپٹو پاورکواتوار 8مئی صبح8 بجے سےاگلے24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔ بندش کافیصلہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے کیاگیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More