علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والے افراد کی تعداد تیرہ ہوگئی۔ لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔

علی پور میں زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مزید پانچ افراد زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی۔ مرنے والے افراد میں تین بھائی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بدنامی کے ڈر سے آٹھ افراد کے ورثا نے اپنے رشتہ داروں کی تدفین خاموشی سے کر دی ہے۔ واقعہ کے مقدمات تھانہ صدر علی پور اور تھانہ سٹی علی پور میں درج کر لیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز زہریلی شراب فروخت کرنے والے سلطان نامی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More