عالیہ حمزہ ملک کا عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری کامرس عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔عالیہ حمزہ ملک نے تحقیقات کے لئے اسپیکر اور چئیرمین قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کو خط لکھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما پارلیمانی سیکرٹری کامرس عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے اسپیکر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نعرے لگے ان کی تضحیک کی گئی۔ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ اومفرورکوچیف گیسٹ بنایا گیا۔

خط میں کہا گہا ہےکہ کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو گالیاں دیں گئیں۔کمیٹی ‏عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More