علی زیدی نے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے معاہدے دھوکہ قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے معاہدے دھوکہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ہے۔معلوم نہیں یہ جان بوجھ کر تھا یا غیر ارادی۔

علی زیدی نے کہا کہ یہی وعدے مراد علی شاہ نے کراچی ٹرانسفارمیشن میٹنگزمیں تین وفاقی وزراء کے سامنے کئے تھے ۔ایک سال بعد بھی وعدہ پورا نہ کرنے پر میں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔

علی زیدی نے کہا کہ وفاق ان مجرموں کو اپنے ایجنڈے کے لیے پولیس کو ذاتی ملیشیا کے طور پر استعمال کرنے نہیں دے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More