حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے لگتا ہے امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی، علی زیدی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر کہا ہےکہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ امپورٹڈ حکومت انتقام کی آگ میں اندھی ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔ امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔حلیم عادل شیخ عمران خان کے ٹائیگر ہیں، گھبرانے والے نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More