علی زیدی کا 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کا اعلان

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور اور شپنگ علی زیدی نے 27فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بڑا جمہوریت کا کوئی ڈاکو نہیں ہے۔ ہمیں جمہوریت کا سبق دینے والے پہلے انسانیت تو سیکھ لیں۔ جو کتے کی ویکسین نہیں دے سکتے وہ کرونا کی ویکسین کہاں سے دینگے یہ تو دھمکیاں دیتے ہیں ہم عملی کام کرکے دکھائیں گے۔

کراچی میں سندھ کی ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سندھ کی ذمہ داری مجھے دی، ہمیں اٹھارھویں ترامیم اور جمہوریت کا سبق دینے والے بتائیں ساڑھے تین سالوں میں انہوں نے ہمیں کتنی کمیٹیوں کی صدارت دی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کا وزیراعلی کرپشن کا مافیا آصف علی زرداری کا اکاونٹنٹ ہیں، اقتدار میں ہوتے ہوئے محترمہ کے قاتل نہیں ڈھونڈ سکے۔ ہمیں لیکچر دینے والے پہلے خود انسانیت تو سیکھ لیں۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو ورلڈ کلاس شہر بنانے کے لئے سندھ کی انتظامیہ کو ٹھیک کرنا ہوگا بلاول بھٹو اسلام آباد مارچ کرینگے تو ہم گھوٹکی سے کراچی مارچ کرینگے اور پورے سندھ کو لیکر آئینگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More