علی زیدی کا اپوزیشن کے احتجاج میں حصہ لینے کا اعلان

کراچی: وفاقی وزیرعلی زیدی نے سندھ بلدیاتی ترمیمی بل کےخلاف پندرہ جنوری کو متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں چودہ سال سے سندھ پر مافیا قابض ہے،سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو بے اختیار کر کے وسائل ہڑپ کرنا چاہتی ہے۔

سندھ حکومت کے بلدیاتی ترمیمی بل کےخلاف ایم کیوایم پاکستان اورجماعت اسلامی کےبعد تحریک انصاف نے بھی اوازاٹھادی۔ صوبائی صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے 15 جنوری کو کراچی پریس کلب پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ کہا چودہ سال سے سندھ پر مافیا قابض ہے،سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو بے اختیار کر کے وسائل ہڑپ کرنا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ آصف زرداری کا مافیا ہے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نےکہاجمہوریت کے علمبردار بننے والوں نے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا جو کام صوبائی حکومت کے تھے وہ بھی وفاقی حکومت نے پورے کیے،ہم اس بددیانتی پر مبنی قانون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے شہرقائد کے عوام کو احتجاج میں شرکت کرنےکی دعوت دیتے ہوئےکہاکہ احتجاجی مظاہرے میں ایک بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں،کراچی کے شہری بتادیں گے کہ ہم اس کالے قانون کو نہیں مانتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More