تازہ ترین
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی  نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی  نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: (07 اگست 2020) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی  نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ جہاز کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ فریٹ چارجز پاکستانی کرنسی میں وصول ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک نے شپنگ لانگ ٹرم سہولت کاری کی اجازت دے دی۔ شپنگ کو اسٹریٹجک انڈسٹری قرار دیا ہے،

علی زیدی نے کہا کہ پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا۔ غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ جہاز کو لنگر انداز ہونے کیلئے ترجیج دی جائے گی۔ جبکہ نجی شعبے کیلئے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top