ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

مردان: وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔

وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے مہنگائی کی لہر موجود ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کرپشن اور احتساب پر کوئی سمجھو تہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ این آر او کے طلبگار وں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More