علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل کر دیا گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر امین گنڈاپور کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق علی امین گنڈا پور کی حد تک الیکشن کمیشن کا آرڈر آن فیلڈ رہے گا۔ جمعہ تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل رہے گا۔عدالت نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کیخلاف درخواست پر جواب طلب کر لیا۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کے بھائی عمرامین گنڈا پور نے نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن شفافیت کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عمر امین گنڈا پور کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، ریجنل الیکشن کمیشن اور کامران مرتضیٰ کو فریق بنایا گیا تھا۔عمر امین گنڈا پور نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ قانون کے مطابق شک کا فائدہ امیدوار کو ملنا چاہیے تھا۔ سمری انکوائری کے بغیر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں قراردیا جا سکتا۔

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More