علی امین گنڈاپور پر 50 ہزار روپے جرمانہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے سترہ اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے اُمیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صوبے کے تمام افسران کو ہدایات جاری کر دیں جبکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو قواعد کی خلاف ورزی پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

خیبر پختونخوا کے سترہ اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے اُمیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 220کے تحت انتظامیہ کی آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیئے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاونت کی پابند ہے۔

صوبے میں جہاں ایک جانب بلدیاتی انتخابات کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے وہاں الیکشن کمیشن بھی کوڈ اۤف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز لے رہا ہے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈی آئ خان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More