علیم خان کے رکیک حملے نامناسب ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ علیم خان صاحب کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے علیم خان کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان صاحب کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب آپ کسے کے قریب رہے ہوں اور اختلافات ہو جائیں تو گفتگو میں تہمتیں آپ کی اپنی عزت کم کرتی ہیں۔آپ کے تمام گلے دوسرے سال کے ہیں جب حکومت تھی اس وقت بات ہوتی تو کوئی وزن بھی تھا اس وقت الزامات اور رکیک حملے نامناسب ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More