لاہور: تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔ پرویز الہیٰ صاحب کو چاہیے کہ اپنی شکست تسلیم کر لیں۔ الیکشن کے میدان میں آئیں۔ انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔