علیم خان ملک دشمنوں سے مل گیا ہے، علی زیدی

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی نے کہا کہ جیسی گفتگو علیم خان نے کی ،پی ٹی آئی میں اتنا کسی کو گرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ جس پرویز الٰہی کو علیم خان برا کہہ رہے ہیں، انہی کی کابینہ میں پانچ سال وہ وزیررہے تھے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے علیم خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب علیم خان پی ٹی آئی میں آئے تو لوگوں نے اعتراضات اٹھائے۔عمران خان نے اس وقت علیم خان کا بہت ساتھ دیا تھا۔سب جانتے ہیں کہ پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں کا شکار ہے۔ تین چوہے بیرونی آلائےکار بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ علیم خان آج ان چوہوں کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے ہیں ۔ علیم خان نے اپنی حیثیت حمزہ شہباز جتنی کرلی۔علیم خان سے زیادہ قربانیاں بہت سے لوگوں کی ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں علیم خان 3 میں سے 2 سیٹوں سے ہارے ہیں۔ 1 سیٹ اس لیے جیتے کیونکہ وہ عمران خان کے نیچے والی سیٹ پر الیکشن لڑ رہے تھےجبکہ علیم خان کو سینٹرل پنجاب کا صدر بنایا تو انہوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More