تازہ ترین
فکس اٹ نے گجر نالے پر وزیراعلیٰ سندھ کی تصویر لگادی

فکس اٹ نے گجر نالے پر وزیراعلیٰ سندھ کی تصویر لگادی

کراچی:(06 جولائی 2020)شہر قائد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے پر بطور احتجاج فکس اٹ نے گجر نالے پر وزیراعلیٰ سندھ کی تصویر لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے بطور احتجاج وزیراعلیٰ سندھ کی تصویر گجر نالے پر لگائی۔

اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بارش سے تین دن پہلے مشینری لےکر صفائی کا ڈراما کیا جارہا ہے، اب تک کراچی کے 30 سے زائد نالے فعال نہیں ہیں۔

عالمگیر خان نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ ہم پچھلے چار سالوں سے نالوں کی صفائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزرا صرف فوٹو سیشن کے لئے نالوں کا دورہ کررہے ہیں،گجر نالے پر تاحال کوئی صفائی نہیں کی گئی، یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے،صوبائی حکومت کو آگاہ کررہا ہوں کہ اگر نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو لوگ کورونا سے کم اور سندھ حکومت کی نااہلی سے زیادہ مریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top