کراچی:شیر شاہ دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد دلاور خان بھی جاں بحق ہوگئے، فکس ایٹ کے بانی جہانگیر خان ایم این اے بھی ہیں۔
رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی،صوبائی اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر کا بھی کہنا ہے کہ شیرشاہ دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں، عالمگیر خان کے والد کا شیرشاہ مارکیٹ میں شوروم تھا،دھماکے کے وقت وہ نجی بینک میں تھے۔