خاتون صحافی کا قتل، الجزیرہ کا اسرائیل کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

دوحہ: قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ نیوز کی انتطاامیہ نے اپنی خاتون صحافی کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جرائم کی عالمی عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ترک میڈیا کے مطابق الجزیرہ نیوز نے اپنی خاتون صحافی کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جرائم کی عالمی عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے قانونی ٹیم کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے کیس پر جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الجزیرہ نیوز کی انتظامیہ نے اپنے دفتر پر اسرائیلی بمباری کا کیس بھی عالمی عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More