اختر مینگل کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ بلاول بھٹو اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے میں مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف، یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

عشائیے میں نیئر بخاری ، شیری رحمان ، رضا ربانی ، نوید قمر ، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی ، آزاد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی، محمود خان اچکزئی ، امیر حیدر خان ہوتی، میر کبیر، ایم کیوایم کے اسامہ قادری اور دیگر بھی شریک تھے۔

سردار اختر مینگل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بلاول بھٹو اور دیگر شریک رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More