ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، اعجاز چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان کے بانی خادم حسین رضوی کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

سینیٹر اعجاز چوہدری سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی سے ملاقات کیلئے مسجد رحمت اللعالمین ﷺ پہنچے جہاں انہوں نے خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

بعدازاں اعجاز چوہدری نے سعد رضوی کو ملاقات میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ سعد رضوی کو رہائی پرمبارکباد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ سعد رضوی سےخیرسگالی کےطور پرملنےکیلئے آیا ہوں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، ریاست کی ذمہ داری ہےعوام سےایساتعلق رکھےجس سےاتفاق رائےپیدا ہو۔

اعجازچوہدری کا کہنا تھاکہ میں نے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پراطمینان کا اظہارکیا تھا، معاہدے پرعملدرآمد ہوگیا ہے، اس لیے آج سعد رضوی سے ملنے آیا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More